تازہ ترین

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ:پولوویوگرائونڈ اور ٹی آرسی میں9مقابلوں کااہتمام

15 جولائی 2019 (56 : 12 AM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی اشن کے اہتمام سے کھیلے جارہے سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں اتوار کو 9 مقابلے منعقد ہوے جن میں سے 5 میچ پولو ویو گراونڈ میں کھیلے گئے جبکہ 4 میچ ٹی آر سی گراونڈ میں منعقد کئے گئے۔پولوویو میں پہلا میچ رنگرریٹھ فٹبال کلب اور انڈر 15 رائل کشمیر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں رنگرریٹھ فٹبال کلب نے رائل کشمیر کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔دوسرا میچ توحید فٹبال کلب اور آئی ایف سی نوگام کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔تیسرا میچ انڈر 15 لون سٹار فٹبال کلب اور کورٹ روڑ کے درمیان کھیلا گیا جس میں لون سٹار کلب نے کورٹ روڑ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ایک اور میچ علی جان فٹبال کلب اور مجید باغ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں علی جان فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے مجید باغ کو شکست دی۔پانچواں میچ قمرواری فٹبال کلب اور رائل سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں قمرواری فٹبال کلب نے رائل سپورٹس کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ ادھر ٹی آر سی گراونڈ میں پہلا میچ سولنہ سپورٹس فٹبال کلب اور سعید تاج الدین فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے 2،2 گول کرکے میچ برابری پر ختم کیا۔دوسرا میچ حیدریہ فٹبال کلب اور رحیم گرینس کے درمیان کھیلا گیا جو حیدریہ فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ایک اور میچ جے کے پی ڈی سی فٹبال کلب اور جموں کشمیر بنک اکاڈمی کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ جے کے پی ڈی سی فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔آخری میچ مہاراجہ سپورٹس کلب اور آرکو فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو آرکو فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔