شاہراہ پرٹریفک قدغن،سوپور میں میوہ تاجروں کا احتجاجی دھرنا

12 جولائی 2019 (52 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سوپور میں میوہ تاجروں نے انتظامیہ کی جانب سے سرینگر جموں شاہراہ پرعام ٹریفک کی نقل وحرکت پر پابندی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکرپابندیوں کو فوری طور ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے ہاتھوں پر پلے کارڑ اٹھائے تھے جن پر یاتریوں کے حق میں اور پابندیوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔ شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کے روز فروٹ گروئورس نے مقامی فروٹ منڈی میں سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر عام گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندیوں کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارڑ ہاتھوں میں اٹھائے تھے جن پر امر ناتھ یاتریوں کے حق میں استقبالی نعرے اور شاہراہ پر پابندیوں کیخلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر پابندیوں سے میوہ تاجروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وادی سے باہر جانے والا اکثر میوہ وقت ضائع ہونے کی بنا پر راستے میں ہی سڑ جاتا ہے جس کے سبب کار بار سے وابستہ تاجروں کو بھاری نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ میوہ سے بھری گاڑیوں کو شاہراہ پر گھنٹوں روکا جاتا ہے اور کبھی کبھی اْنہیں رات بھر رکنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے جس سے اْن میں لدا میوہ مارکیٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی سڑ جاتا ہے۔
 

تازہ ترین