تازہ ترین

زم زم پورہ بارہمولہ میں پانی کی شدید قلت

فلٹریشن پلانٹ 10برسوں سے زیر تعمیر

12 جولائی 2019 (52 : 11 PM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ //زم زم پورہ زنڈفرن نارواو میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کی کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی سے وہ گونا گوں مشکلات جھیل رہے ہیں۔لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر غفلت شعاری اور لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے پانی کی سپلائی کرنے میں ناکام ہے ۔لوگوںنے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے اگرچہ علاقے میں لاکھوں روپے کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی اسکیم پرکام شروع کیا گیا لیکن فلٹریشن فلانٹ پر سست رفتاری سے کام جاری ہے اور دس برس گزر چکے ہیں تاہم ابھی بھی وہ نامکمل ہے جس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو 21 ویں صدی میں بھی پینے کا پانی میسر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے آفسران کو اس معاملے میں مطلع کیا تھا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ لوگوں نے سرکار اور محکمہ پی ایچ ای کے علیٰ  حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زمینی سطح پر صورتحال کا جائیزہ لیں اور خاطر خواہ اقدامات اٹھائیںتاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکیں۔