تازہ ترین

لنگیٹ ہندوارہ میں پانی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج

12 جولائی 2019 (52 : 11 PM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// یاورلنگیٹ ہندوارہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔جمعہ کی صبح یاروکے مردوزن گھرو ں سے باہر آئے اور احتجاج کیا ۔خواتین کے ہاتھو ں میں خالی مٹکے تھے اور لنگیٹ میں محکمہ آب رسانی کے خلاف احتجاج کیا ۔لوگو ں نے الزام عائد کیا کہ یارومیں عرصہ دراز سے پانی کی سخت قلت ہے اور مذکورہ محکمہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔لوگو ں نے کہا کہ انہو ں نے پانی کی قلت کو لیکر محکمہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطہ کیا لیکن آ ج تک مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا اور لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے تر س رہے ہیں ۔احتجاجیوں نے کہاکہ یارومیں ایک پرانی واٹر سپلائی سکیم ہے لیکن ا س سے پورے علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے جس کے بعد محکمہ آب رسانی نے کئی سال قبل ایک نئی سکیم کو منظوری دی تاہم ابھی تک سکیم پایہ تکمیل نہیں پہنچ گئی ہے اور نتیجے کے طور پورے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔احتجاج کی وجہ سے بارہمولہ ہندوارہ سڑک پر گا ڑیو ں کی نقل وحمل کئی گھنٹوں تک متا ثر رہی جس کے بعد مقامی انتظامیہ وہا ں پہنچ گئی اور لوگو ں کو یقین دلایا کہ 2ماہ کے اندر اندر واٹر سپلائی سکیم مکمل کر کے لوگو ں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا تاہم تب تک لوگو ں کو دن میں دو واٹر ٹینک سے پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا ۔