تازہ ترین

کشتواڑ،پیر گلی اور دیگر سڑک حادثات پر ماتمی اجلاس

ٹرانسپورٹ یونین اور بیو پار منڈل مہور نے مسافروں کو کھانا کھلایا

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد ملک
مہور// مہور میںٹرانسپورٹ یونین اور بیوپار منڈل نے گزشتہ دنوں ہوئے کشتواڑ اور پیر کی گلی اور دیگر سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے لوگوں کی مغفرت کیلئے ماتمی اجلاس منعقد کیاجس دوران مسافروں کیلئے مفت لنگر کا اہتمام کیا گیا۔یہ لنگر مہور بازار میں لگایا گیا جس دوران گزشتہ دنوں سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے لوگوں کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ اس دوران ٹرانسپورٹ یونین کے صدور نظیر احمد،جاوید میر اور شمس دین کے علاوہ بیوپار منڈل کے صدر سبحان دین و دیگران بھی موجو دتھے۔ا نہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہزاروں مسافروں کو مہور ہیڈ کوارٹر پر کھانا کھلایا گیا اور گزشتہ دنوں سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے لوگوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سے سڑک حادثات میں کئی انسانی جانیں تلف ہوئیںجن کی یاد میں انہوں نے مہور میں مسافروں کو مفت کھانا کھلایا ۔ٹرانسپورٹ یونین مہور اور بیو پار منڈل مہور نے جاں بحق ہوئے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے لوگوں کیلئے دعا مغفرت کریں۔