جنگل چوروں کو سزا دینے کیلئے گورنر کو اپنا قول پورا کرنا چاہیے : ہرش دیو

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کا جنگل چوروں کے خلاف سخت کاروائی دینے کے بیان کی ستائش کرتے ہوئے جے کے این پی پی کے چیر مین ہرش دیو سنگھ نے اس بات کی امید کی ہے کہ جنگلاتی اراضی پر ناجائز تجاوزات کرنے میں ملوث سیاسی لیڈروں اور بیوروکریٹوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار ہرش دیو سنگھ نے جمعہ کے روز یہاں مجالٹہ تحصیل کے موضع سیل کوری بیر اوربہرانہ میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گورنرنے حال ہی میں شجرکاری مہم کے دوران دئے گئے بیان پر کاروائی کرنے کیلئے ہر ایک کو تعاون دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جنگلاتی مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،جنھوں نے جنگلات کو لوٹ کر کافی دولت اکٹھا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر غریب اور بے رسوخ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں با رسوخ بڑے لوگوںکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں بالا افسروں سے کاروائی شروع کرے،جس کا انہوں نے حال ہی میںوعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان جنگلاتی افسروں نے ملک کے دیگر حصوں میں اپنی بڑی بڑی جائیدادیں بنائی ہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ متعدد سابقہ ممبران قانو ن سازیہ نے بڑے بڑے محل تعمیر کئے ہیں اور ان میں بے تحاشہ دیودار کی لکڑی استعمال کی ہے،جس کو میڈیا نے بھی اُچھالا تھا لیکن حکمران پارٹی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے گوررن سے اپیل کی ہے کہ ان جنگل چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے لوگوں سے سندلا، بے بی، چھینی، تجور، جنسال، پتھوار، پلانوں میں بڑے پیمانہ پر شجر کاری کرنے کیلئے کہا ۔

تازہ ترین