تازہ ترین

کنزیومرپروٹیکشن آرگنائزیشن دودھ کی قیمتوں میں اضافہ پربرہم

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // کنزیومر پروٹکشن آرگنائزیشن (جے اینڈ کے)نے شہر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جمعہ کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن ڈی آر دانش نے کہا کہ ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے گذشتہ روز ایک نوٹفکیشن جاری کرکے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹفکیشن کے تحت گائے کے دودھ میں فی لیٹر 3روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بھینس کے دودھ میں فی لیٹر 4روپے کا اضافہ کرکے اسے بالترتیب 37 روپے اور 48 روپے کر دیا گیا ہے۔دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر دانش نے محکمہ سے دودھ کے معیار کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کاالزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح ہر بار دودھ کے معیار کے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے دودھ کے معیار میں بہتری لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صارفین کو راحت دلانے اور دودھ کی قیمتوں کو سر نو مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس میں سبھاش کبنہ ،رنجود شرما اور ڈاکٹر سنتوش بھی موجود تھے۔دریں اثنا ، جموں کی متعددانجمنوں نے دودھ کی قیمتوں  میں اضافہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں ۔انہوں نے شہر میں مبینہ ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔