سریندر سنگھ راجپوت یوا سبھا کے صدر منتخب

مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل کا مطالبہ

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //یوا راجپوت سبھا کی جانب سے یہاں جمعہ کے روز نئے صدر سریندر سنگھ گل کی تاجپوشی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق تقریب میںراجپوت برادری کے ممبروں بشمول خواتین ، نوجوانوں اور اہم شخصیا ت نے شرکت کی،جن میں امر کھشتریہ راجپوت سبھا کے صدر ریٹائرڈ جسٹس پوتر سنگھ ،صدر آل انڈیا منہاس برادری ہرنام سنگھ ، صدر آل انڈیا باہو برادری نریندر سنگھ باہو، یوتھ صدر چاڑک برادری راجیش سنگھ اور بعض سرپنچوں بشمول جوگیندر لنگہیہ ،پرتاپ لنگہیہ ،سنجیو لنگہیہ، سونو لنگہیہ، نصیب سنگھ ، دھرمیندر سنگھ ،راج دیو سنگھ جموال، پریم سنگھ چب اور چیئر مین کور کمیٹی رگھوبیر سنگھ رکوال بھی شامل تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں نو منتخبہ صدر سریندر سنگھ گل نے کور کمیٹی اور سبھا کے ممبروں کا  اُن پر اعتماد کا ظہار کرنے کے لئے خراج تحسین ادا کیا اور برادری کی بھلائی و بہبودی کیلئے تن دہی سے کام کرنے کا یقین دلایا ۔س موقعہ پر انہوںنے جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ پر سرکاری تعطیل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس سلسلہ میں جے اینڈ کے قانون سازیہ کے ایوان بالا کی جانب سے قرار داد پاس ہونے کے باوجود سرکاری تعطیل کا اعلان نہ کرنے پر ریاستی سرکار کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک سے مہراجہ کے جنم دن پر23ستمبر کو سرکاری تعطیل کرنے کے لئے ضروری احکامات اجرا کرنے کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں ، انہوں نے یوا راجپوت سبھا کی ریاستی باڈی کا اعلان کیا،جس میں ٹینو سنگھ لنگہیہ،مکیش سنگھ باہو ،وکرم سنگھ چب اور من دیپ سنگھ چب بطور نائب صدور ،وکرم سنگھ چب، بٹو سنگھ چب ،کومل سنگھ جموال اور مس پریتی چاڑک کو بطور جنرل سیکرٹرئیز ،سورن سنگھ لنگہیہ ،منگا سنگھ ، وویک سنگھ جموال، دیویندر سنگھ منہاس، ٹینی جموال، رجت سنگھ ،راگھو باہو اور بلویندر سنگھ کو بطور ریاستی سیکرٹرئیز ،کلدیپ سنگھ باہو ،سنجے سنگھ پوار،سرجیت سنگھ ،وکرم جیت سنگھ ،وجے سنگھ ،پروین سنگھ واور مس پلوی سنگھ کو بطور جوائنٹ سیکرٹرئیز ،پریتم سنگھ جموال کو بطور پریس سیکرٹری اورپروین سنگھ چب کو خزانچی بنایا گیا ہے۔
 

تازہ ترین