’گرین جے اینڈ کے‘ مہم کے تحت شجر کاری کا سلسلہ جاری

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//محکمہ جنگلات نے آج گورنر انتظامیہ کی پہل’’ گرین جے اینڈ کے ‘‘ مہم کے تحت جموں صوبے کے ادھمپور ، جموں ، سانبہ اور راجوری اضلاع میں شجرکاری کا عمل جاری رکھا ۔ اس مہم کے تحت جموں خطے میں تقریباً 9لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔جموں ضلع میں شجرکاری کی مہم ڈی ایف او اَربن فارسٹری جموں کی جانب سے ایس او ایس ہوم نروال میں عملائی گئی جہاں سکول کی انتظامیہ ، عملہ اور طالب علموں نے اس مہم میں شرکت کر کے مختلف قسم کے 300پودے لگائے۔سانبہ ضلع میں ڈی ایف او سانبہ فارسٹ ڈویژن کے اہتمام سے پُر منڈل رینج میں شجرکاری عملائی گئی جہاں پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات سریش جگ نے چیف کنزرویٹر جنگلات کے رومیش کمار اور کنزر ویٹر جنگلات ایسٹ سرکل جموں سیمیول چنگکیجا کے ہمراہ مختلف قسم کے پودے لگائے۔پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات نے کہا کہ تمام ڈویژنل فارسٹ افسران کو اس مہم کی نگرانی اور اس میں پنچایت ممبران ، سکولی بچوں اور غیر سرکاری رضاکار تنظیموں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ٹریٹوریل آرمی ہیڈ کوارٹرس کی 129 انفنٹری بٹالین میں بھی شجر کاری مہم عملائی گئی ۔ اس مہم میں پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات نے بھی شرکت کی۔ادھمپور اور راجوری کے نوشہرہ میں بھی اس مہم کے تحت کئی قسم کے پودے لگائے گئے۔پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات نے اس مہم کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کے لئے محکمہ کے عملے کو مبارک باد دی ہے۔ 

تازہ ترین