تازہ ترین

تاجروں کا امپھلا۔جانی پور روڈ کشادگی کیخلاف مظاہرہ

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے امبپھلا۔جانی پور ہائی کورٹ روڈ کو کشادہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایک بیان کے مطابق تاجروں نے علاقہ میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے،بڑھتے سڑک حادثات اور امبپھلا ۔مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ روڈ سے اکھنور تک چار گلیار سرکیولر روڈ اور امبپھلا ،جانی پور ہائی کورٹ روڈ،روپ نگر، بن تالاب سے اکھنور تک میٹر ریل شروع کرنے کیلئے غیر معینہ عرصہ کی ہڑتال شروع کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے کہا کہ گورنر انتظامیہ موجودہ سڑک کو کشادہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ کسی بھی صورت میں کشادگی منصوبہ کو روبہ عمل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے گورنر سے فوری طور میٹرو ریل کی تعمیر اور اسے شروع کرنے اور امبپھلا ۔مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ روڈ سے اکھنور تک چار گلیار سرکیولر روڈ تعمیر کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ سابقہ سرکاریں شہر میں ٹریفک مسلہ سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لئے موثر کاروائی کرنے کے لئے اپنی ہڑتال جاری رکھے گی۔مظاہرین میں  ڈاکٹر شام سروپ، ہربنس ٹنڈن ،دلیپ کمار، مہندر کمار، رام دیال، منجیت آنند، سنجے ناگراج، چمن پوار، ستپال کوہلی، جے ایم گپتا، ایس راجندر سنگھ ،بالی، شنکر داس، دیپک کمار، جگدیش گپتا، رمیش چندر، کالاکماراشوک کھنہ،جتیندر گپتا،امت گپتا و دیگران بھی شامل تھے۔