تازہ ترین

طوطا گلی ۔نکہ سڑک محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے حوالے

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے طوطا گلی تا نکہ سڑک کی تعمیر کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت لانے کیلئے مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور ریاستی گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں مقامی لوگوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک کے مکمل ہو نے کی وجہ سے ناڑ مرگاں،کیری گلہوتہ،نکہ منجہاڑی،کے علاوہ کئی علاقوں کے لوگوں کو سہولیات دستیاب ہو نگی ۔انہوں نے کہاکہ  آفیسران کی کوشش سے طوطا گلی تانکہ کی طرف جارہی سڑک کو پی ایم جی ایس وائی کے تحت لایا گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے ایک لمبے عرصہ سے مانگ کی جارہی تھی کہ مذکورہ سڑک کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت لایا جائے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ طوطا گلی تا نکہ سڑک کی تعمیر کا کام 1984میں شروع کیا گیا تھا لیکن متعلقہ محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک سڑک کی تعمیر کومکمل نہیں کیا گیا تھا ۔جس کی وجہ سے چار پنچایتوں کی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ اس سڑک کے مکمل ہو نے سے ہرنی گرسائی اڑی ،گلہوتہ ،کے علاوہ کئی علاقوں کے لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی پیدا ہو گی ۔مقامی لوگوں جن میں احسان اکرم خان ،محمد نسیم خان ،محمد خلیل خان ،ذاکر حسین ،محمد صادر خان ،محمد شمیم خان کے علاوہ کئی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگز یکٹو انجینئر فاروق چوہدری ،اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر انور احمد خان ،جونیئر انجینئر صدام حسین کی تعریف کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک کو جلداز جلد مکمل کر کے عوام کو سہولیات میسر کی جائیںگی ۔