تازہ ترین

سرنکوٹ میں موسلا دھار بارش

گرلز ماڈل ہائر سکینڈری سکول کا ساز و سامان تباہ

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بختیارحسین
سرنکوٹ//گزشتہ روز سرنکوٹ میں ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے گور نمنٹ گرل ہائر سکینڈری سکول میں پانی داخل ہو نے کی وجہ سے ساز وسامان کا بھاری نقصان ہوا ۔پورے علا قہ میں ہوئی تیز بارش کی وجہ سے سرنکوٹ قصبہ میں کئی نالیوں کے بند ہونے کی وجہ سے کئی ایک گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو نے کی وجہ سے نقصان بھی ہوا تھا لیکن اسی دوران گور نمنٹ ہائر سکینڈی کی عمارت میں پانی داخل ہو نے کی وجہ سے سکولی ریکارڈ ،فرنیچر ودیگر ساز وسامان کو بُری طرح سے نقصان پہنچا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول میں 550طلباء زیر تعلیم ہیں جو سیلابی صورتحال کی وجہ سے کافی متاثر ہوئے ۔مہتاب نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ بارش کے دوران مذکورہ سکول میں پانی کی سیلابی صورتحال اختیار کر گیا تھا لیکن ملازمین نے سکول کی دیواروں سے پانی کو باہر نکالنے کا بندو بست کر دیا جس کی وجہ سے عمارت کو نقصان ہونے سے بچالیا گیا ۔سکول پرنسپل سید افتخار حسین شاہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے اس مصیبت سے دو چار ہیں تاہم گزشتہ روز ہو ئی بارش کی وجہ سے کاغذات ،سکولی ریکارڈ ودیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے دورا ن فرنیچر ،شیٹ اور دیگر الیکٹر نک چیزوں بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ انتظامیہ کو تحریری مکتوب روانہ کیا گیا لیکن ابھی تک اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکول کے قریب سے ایک نالہ گزرتا ہے جس کا پانی سکول میں داخل ہو نے کی وجہ سے شدید نقصان کا سامان کرنا پڑتا ہے ۔