تازہ ترین

فاضل کاشمیری کی برسی | کلچرل اکیڈیمی میں تقریب منعقد

11 جولائی 2019 (30 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//کشمیری زبان کے نامور شاعر ، مترجم اور خوشنویس الحاج فاضل کاشمیری کی پندرہویں برسی پرکلچرل اکیڈیمی کے صدر دفتر لال منڈی میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس کی صدارت جسٹس (ریٹائرڈ) بشیر احمد کرمانی نے کی جبکہ کلچرل اکیڈیمی کے ایک سابق سیکریٹری ڈاکٹر رفیق مسعودی ، فاضل کاشمیری کے فرزند ذیشان فاضل اور اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر اردو محمد اشرف ٹاک بھی ایوان صدارت میں موجود تھے ۔ سرکردہ گلوکار عبدالرشید حافظ نے کلامِ فاضل پیش کیا ۔ فیاض  دلبر نے فاضل کاشمیری کی حیات اور کارناموں کا احاطہ کرنے والا مدلل مضمون پیش کیا ۔سرکردہ شاعر رفیق راز، کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیر ی کے صدر ڈاکٹر مجروح رشید اور نامور براڈ کاسٹر عبدالاحد فرہاد کو 2019ء کا فاضل میموریل ایوارڈ پیش کیا گیا ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے انجام دئیے ۔ تقریب میں ادیبوں ، شاعروں ، فنکاروں اور فاضل نوازوں کی ایک بھاری تعداد موجود تھی۔