سول سروس امتحانات کی تیاریاں | ایس پی کالج میں طلباء کی کونسلنگ

11 جولائی 2019 (30 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سر ی نگر//کمشنر سیکرٹری محکمہ روزگار سوربھ بھگت نے کل ایس پی کالج سری نگر میں ضلع روزگار و کونسلنگ سینٹر کی طرف سے منعقدہ پروگرام کے تحت طلباء کی کونسلنگ کی ۔ پروگرام کا مقصد طلباء کو مختلف مضامین اور کورسوں میں مواقعوں کے بارے میں جانکاری دینا تھا ۔کمشنر سیکرٹری نے آئی اے ایس امتحان پاس کرنے سے متعلق اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے سول سروس امتحانات سے متعلق تیاریوں کے بارے میں طلباء کو جانکاری دی۔انہوں نے طلباء کو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے تن دہی سے کام کرنے کی صلاح دی۔پروگرام کے دوران حال ہی میں کے اے ایس کا امتحان پاس کرنے والے تین افسران نے بھی طلباء کے ساتھ اپنے تجربات بانٹے۔محکمہ روزگار کی طرف سے اس موقعہ پر ایک پرزنٹیشن بھی دی گئی جس میں طلباء کو این سی ایس پورٹل اور مختلف سکالر شپ و خود روزگار سکیموں کے علاوہ آنے والے مقابلہ جاتی امتحانات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شاہد محمود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ محمد رفیق بٹ اور دیگر عہدہ داران بھی موجود تھے۔
 
 

تازہ ترین