تازہ ترین

اوڑی میں پاگل کتے کے حملے میں6افراد زخمی

11 جولائی 2019 (42 : 10 PM)   
(      )

ظفر اقبال
اوڑی// اوڑی کے دواراں علاقے میں جمعرات کو اْس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا جب ایک پاگل کتے نے لوگوں پر حملہ کرکے 6 افراد کو زخمی کردیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پاگل کتے نے دواراں میں کئی جگہوں پر اچانک حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک 70 سالہ بزرگ سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوںکونزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میںموجود سینکڑوں کتوں نے لوگوں کا جینا دوبھرکیا ہے اور لوگ چلتے پھرنے میںڈر محسوس کرتے ہیں۔