گلمرگ میں خاتون سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت

11 جولائی 2019 (42 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک
گلمرک// گلمرگ میں چھتیس گڑ سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کسی درج کر لی ہے ۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کو ایک سیاح خاتون دل کا دورہ پڑ جانے کے نتیجے میں فوت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہندوستان کے شہر چھتیس گڑ سے تعلق رکھنے والی ایک 69سالہ خاتون سیاح پلوی کھوکھلے زوجہ پرکاش کھولے دل کا دورہ پڑا اس دوران اگر چہ مذکورہ خاتون نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گئی تھی ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔