پڑھانے کیلئے لیکچرار نہ ٹیچر تعینات

ہائراسکینڈری سکول راج گڑھ کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
رام بن //گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول راج گڑھ کے طلاب نے سکول میں اساتذہ اور لیکچراروں کی تعیناتی نہ کئے جانے پر محکمہ تعلیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ طلباء نے الزام عائد کیاکہ حکام نے اسکول کو بالکل نظرانداز کردیاہے اور مضامین کے مطابق لیکچراروں اور اساتذہ کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جارہی ۔انہوں نے کہاکہ آدھے سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں لیکن محکمہ ان کو پُر کرنے کیلئے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع بھر کے سکولوں میں تدریسی عملے کی شدید قلت کاسامناہے جس وجہ سے طلباء کی تعلیم بری طرح سے متاثرہورہی ہے ۔ باہر سے تعینات ہونے والے بیشتر اساتذہ ڈیوٹی جوائن ہی نہیں کرتے جو ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے افسران نے بتایاکہ لیکچراروں اورٹیچروں کی تعیناتی کا معاملہ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن دفتر جموں میں زیر التوا ہے ۔

تازہ ترین