تازہ ترین

سمی رنگ روڈ پروجیکٹ | تمام حائل رکائوٹوں کو دورکیاجائے

11 جولائی 2019 (42 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیراحمد خان نے سمی رنگ روڈ پروجیکٹ میں حائل تمام رکائوٹوں کو ہٹانے کیلئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہیں۔صوبائی کمشنروں کی طرف سے یہ ہدایت پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میںمنعقدہ ایک میٹنگ کے دوران دی گئیں۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس تاریخی پروجیکٹ پر 939.41کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے اوریہ 52دیہات اور6اضلاع سے ہوتے ہوئے 279.93کنال اراضی پر محیط ہوگا۔صوبائی کمشنر نے تمام متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پروجیکٹ میں حائل امکانی رکائوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی تاکہ پروجیکٹ کی عمل آوری پر فوری طور کام شروع کیاجاسکے۔انہوںنے آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی بھی تلقین کی۔میٹنگ میںایڈیشنل کمشنرکشمیر،پروجیکٹ کے سینئر انجینئران اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے جبکہ ترقیاتی کمشنر پلوامہ،بڈگام ،بارہمولہ،بانڈی پورہ اورگاندربل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔