رہبر تعلیم اساتذہ فورم کا وفد ناظم تعلیم سے ملاقی

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں و کشمیر رہبر تعلیم اساتذہ فورم (JKRETTF)کا ایک وفد جمعرات کو ر ناظم تعلیم  انورادھا گپتا سے ملاقی ہوا  اور انہیں 153 ۔اساتذہ کو باقاعدہ بنانے کے لئے دوسری فہرست جاری کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور   RET طبقہ کے مسائل اُجا گر کئے۔ایک پریس بیان کے مطابق وفد کی قیادت فورم کے سینئر وائس چیرمین بھوپیندر سنگھ اور جنرل سیکرٹری جہانگیر عالم خان نے کی۔ملاقات کے دورن وفد نے 364۔اساتذہ کے حق میں باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری کرنے پر بھی انکا شکریہ ادا کیا۔وفد نے ناظم تعلیم سے دیگر ماندہ اساتذہ کو باقاعدہ بنانے کے لئے بھی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا، جن کے معاملات مکمل ہیں۔انہوں نے انڈر گریجویٹ اساتذہ کیلئے ٹی جی ٹی گریڈ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے اسااتذہ کے تنخواہ بقایا اجت فوری طور سے واگُذار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ناظم تعلیم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ باقاعدگی کے عمل کو رواں سال میں ہی پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے موقعہ پر ہی80 ۔اساتذہ کے ٹائم بائونڈ کو مقوعہ پر ہی منظوری دی،جن کی فائیلیں رام بن سی ای او کے دفترمیں التوا میں پڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ انکے مطالبات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔وفد میں پریتم دیوان،تیرتھ سنگھ ، درب سنگھ و دیگران بھی شامل تھے