تازہ ترین

نامور سنسکرت سکالر مہنت روہت شاستری کی عزت افزائی

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//سنسکرت سکالروں نے ایک مہشور سنسکرت سکالر اور شری کالیکھا جیوتشی عویم ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری کی عزت افزائی کی۔انہیں سنسکرت زبان کے شعبہ میں گران قدر خدمات انجام دینے اور انہیں سنسکرت زبان کے لئے آنے والی پیڑھی کے لئے ایک رول ماڈل بننے اور انہیں جدید دنیا میںسنسکرت کوکیمونکیشن کیلئے بطورایک ذریعہ فروغ دینے پر انکی عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر سنسکرت سکالروں نے انہیں ایک مومینٹو پیش کیااور انکی جانب سے روز ناموں ،پنچانگ ، کلینڈر و غیرہ می  متعددرسالے ،کتابیں اور آرٹیکل کی حصولیابیوں کی فہرست پیش کی گئی۔علاوہ ازیں ، مہنت روہت شاستری کو متعدد ہستیوں جیسے کہ جے اینڈ کے گورنر ،ایم پئیز اور ایم ایل ائیز نے انعامات سے سرفراز کیا ہے ۔ متعدد سبھائوں ،سوسائٹئیوں،این جی اوز و دیگران نے بھی انکی عزت افزائی کی ہے۔اس موقعہ پر پنڈت دیپک شاستری،پنڈت راجندر شاستری، مادو شاستری اور متعدد اہم شخصیات بھی موجود تھے۔