اننت ناگ میں کرکٹ میدان ماتم کدے میں تبدیل | پٹن کا18سالہ کھلاڑی گردن میں گیند لگنے سے فوت

11 جولائی 2019 (42 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//اننت ناگ میں کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے کھلاڑی لقمہ اجل بن گیا۔ جمعرات کواننت ناگ میںمحکمہ کھیل کود کی جانب سے بارہمولہ اور بڈگام اضلاع کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔بڈگام ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر کھیلنا شروع کیا جس کے دوران 18سالہ جہانگیر احمد وار ساکن گوش بگ پٹن کی گردن میں گیندلگی جس کے نتیجے میں وہ زمین پربے ہوش ہو کر گر پڑا ۔اس موقعہ پر جہانگیر وار کو فوری طور پر ہسپتال پہنایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ نوجوان کھلاڑی کی موت کے سبب میدان میں صف ماتم بچھ گئی اور کرکٹ مقابلہ منسوخ کیاگیا ۔کھلاڑیوں نے کہا کہ جہانگیر وار نے ہلمٹ لگائی تھی تاہم تیز گیند اس کی گردن میں لگی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوئی ۔جہانگیر وار گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول گوشہ بگ پٹن میں گیارویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ ادھر محکمہ کھیل کھود کے ڈائر ایکٹر جنرل سلیم الرحمان نے کھلاڑی کی موت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صدمے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک یہ منفرد قسم کا حادثہ ہے اوراگر چہ کھلاڑی کو بچانے کیلئے تمام کوشیں کی گئیں تاہم اس کے باجود بھی وہ جانبرنہ سکا۔
 

تازہ ترین