تازہ ترین

ارکین اسمبلی توڑنے کی کوشش جمہوریت کو شرمسار کرنے والی: مایاوتی

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

لکھنؤ// بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے کرناٹک اور گوا میں بی جے پی پر اراکین اسمبلی کو دولت و طاقت کی بنیاد پر توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز میں حکمراں جماعت کی یہ حرکت جمہوریت کو شرمسار کرنے والاہے ۔بی ایس پی سپریمو نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘‘ بی جے پی نے ای وی ایم کا غلط استعمال اور دولت و پاور کا استعمال کر کے مرکزی حکومت میں دوبارہ واپسی کرلی ہے لیکن 2018۔19 میں ملک میں ہوئے سبھی اسمبلی انتخابات میں شکست کھانے والی بی جے پی اب کسی بھی طرح سے غیر بی جے پی حکومتوں کی گرانے میں لگی ہوئی ہے جس کا بی ایس پی سخت لفظو ں میں تنقید کرتی ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں دل بدل قانون میں سختی لائی جائے ۔یواین آئی۔