تازہ ترین

عازمین حج کی مشکلات دور کرنے کیلئے ’موبائل ایپ متعارف

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

لکھنو// عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ایک موبائل ایپ متعارف کی گئی ہے جو عازمین حج کی اہم ضروریات کا خیال رکھے گی اور ساتھ ہی مشکل وقت میں ان کی رہنمائی کرے گی۔ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری راہل گپتا نے میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل جنرل آف انڈیا نے ’انڈین حاجی انفارمیشن سسٹم‘ نامی ایپ لانچ کیا ہے۔ اس سے عازمین حج کو کافی فائدہ ہوگا۔ لائٹ سے لے کر دیگر چھوٹی سے چھوٹی معلومات بھی اس ایپ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مدینہ سے منیٰ کے درمیان اپنی لوکیشن جاننی ہو یا پھر اپنی کسی پریشانی کے لئے خدام سے رابطہ کرنا ہو، اس ایپ سے یہ سب کچھ آسانی سے ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے عازمین حج ہندوستانی دفتر برائے حج سے براہ راست رابطہ کیا جا سکے گا۔ ایپ میں موجود ایمرجنسی ٹول فری نمبر 8002477786 پر کال کر کے اپنی پریشانی درج کرا سکتے ہیں۔اس ایپ کو حجاج اپنے اینڈرائیڈ فون میں موجود پلے اسٹور سے ڈاوینلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے عازمین حج کو اپنا کور نمبر، پاسپورٹ نمبر اور موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے خود کا رجسٹریشن کرنا ہوگا۔راہل گپتا نے بتایا کہ تفصیلات فیڈ کرنے کے بعد ایپ فعال ہو جائے گا، جس کے بعد عازمین ویڈیو کے ذریعے حج کے ارکان کی ادائیگی کا صحیح طریقہ جان سکتے ہیں۔ سعودی عرب میں حج ادا کرنے کے دوان عازمین کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، یہ تفصیل بھی ایپ کے ذریعے حاصل ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے خدام حج کہاں تعینات ہیں اور عازمین کے ارد گرد کیا کیا سہولیات موجود ہیں، جیسے اسپتال اور ریستوراں سمیت دیگر معلومات بھی عازمین حج حاصل کر سکتے ہیں۔راہل نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے عازمین حج کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔ ایپ پر اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں سروے فارم دستیاب کرایا جائے گا، جس کو پْر کر کے عازمین حج اپنا فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔