تازہ ترین

مزید خبریں

10 جولائی 2019 (25 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک

حضرت میر سید محمد ہمدانی ؒکا عرس مبارک،خانقاہِ معلی میں مجلس آراستہ

سرینگر//666واں عرس مبارک (یوم ولادت) حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ (فرزند حضرت بانی اسلام کشمیرحضرت شاہ ہمدانؒ) کا عرس مبارک برصغیر، وسط ایشیا اور پوری ریاست میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اِس سلسلے میں ریاست کے خانقاہوںمیں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا۔ سب سے بڑی تقریب خانقاہ معلی میں منعقد ہوئی ۔نماز ظہر سے قبل جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے تاریخ اسلامی خدمات ، علمی اور روحانی کمالات پر روشنی ڈالی گئی۔ حضرت میر محمد ہمدانیؒ نے ریاست کے تینوں خطوں میں 110مساجد بشمول تاریخی خانقاہیں تعمیر کئے اور تبلیغ دین اسلام اور ریاست کی صنعت وحرفت کو فروغ دینے میں جو ملی اور تاریخی رول ادا کیا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ نے 22سال تک خطہ کشمیر میں قیام کرکے تبلیغ دین اسلام کی تشہیر کی۔ حضرت میر نے ہی تاریخی عید گاہ سرینگر عید گاہ، تاریخی جامع مسجد اور مسلمانوں کے وسیع مقبرہ ملہ کھاہ کی زمین خرید کر عوام کے نام وقف کردی۔ نماز کے بعد ختمات المعظمات اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی۔ 
 
 

 چار چناری میں تقریب منعقد |  ڈل جھیل کے تحفظ کیلئے کوششوں پر زور

سرینگر//سرینگرشہرہ آفاق ڈل جھیل کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ماہرین ِ ماحولیات نے کہا ہے کہ اس قدرتی آبی ذخیرہ کے تحفظ کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر سماج کے ہر ایک طبقہ کی ذمہ داری ورول کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈل جھیل میں بیچ وبیچ واقع جزیرہ نما چار چناری پارک میں مقامی نیوز پورٹل کشمیر نیوز ٹرسٹ ( کے این ٹی) کی جانب سے ایک تقریب بعنوان ’’ڈل جھیل کے تحفظ کے تئیں میڈ یا کی ذمہ داری ‘ منعقد ہوئی،جس میں ماہرین نے جھیل ڈل کو کثافت سے دور رکھنے کیلئے جدید مشینری کیساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کی خدمات بھی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ڈل جھیل میں مقیم باشندگان کو اعتماد میں لینے سے ہی یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ ڈل جھیل کشمیر کا تاج ہے اور اس کی بقاء کو برقرار رکھنے کیلئے صحافیوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔