شاہرا ہ پر پابندی میوہ صنعت کیلئے نقصان دہ

ٹرکوں میں موجود میوہ خراب،میوہ منڈی سوپور سراپا احتجاج

10 جولائی 2019 (25 : 11 PM)   
(      )

غلا م محمد
سرینگر// ایشیاء کی سب سے بڑی میوہ منڈیوں میں شمار سوپور فروٹ منڈی نے شاہراہ پر بندشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر یہ پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ فروٹ منڈی سوپور میں بدھ کو بیسوں میوہ تاجروں نے فیاض احمد ملک اور مدثر احمد کی قیادت میں جمع ہوکر شاہراہ پر شہری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بندشوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقعہ پر فیاض احمد ملک نے کہا کہ شاہراہ پر پابندی اور دیگر وجوہات کی بناء پر ٹرکوں کو روکا جارہا ہے اور گھنٹوں کے صفر میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرکوں میں موجود میوہ خراب ہوجاتا ہے اور اس طبقہ کے لوگوں کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اگرچہ یہ معاملہ کئی بار حکام کی نوٹس میں لایا گیا تاہم کوئی راحت نہیں پہنچائی جارہی ہے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو احتجاج کے طور پر سوپور فروٹ منڈی بند رہے گی اور تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے جب تک شاہراہ پر بندشوں کو مکمل طور پر ہٹایا نہیں جاتا۔اس موقعہ پر مدثر احمد نے میوہ صنعت کو وادی کی معیشت میں ریڑ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوپور سے روزانہ کی بنیادوں پر قریب300میوہ گاڑیاں دیگر ریاستوں کی جانب روانہ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نامسائد حالات کے دوران میوہ صنعت کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
 

تازہ ترین