تازہ ترین

کولگام کے تین قدیم مندروں میں کشمیری پنڈتوں کا ہجوم

10 جولائی 2019 (25 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
کولگام//کولگام ضلع میں سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے تین قدیم مندروں کارُخ کیا۔انہوں نے ماتاکٹیانی مندر ککرن ،ماتارگنیا بھگوتی (کھیربھوانی) مندر منزگام اور ماتا کلوگیشوری مندرمیں منگلوار کوحاضری دی اور ’ہار اشٹمی‘ کے موقعہ پر یگیہ میں شرکت کی ۔آل پارٹیزمائیگرنٹ کارڈنیشن کمیٹی کی نگرانی میں بحال اورآرائش کرکے ان مندروں میں میلے کاساسماں تھا۔آل پارٹیز مائیگرنٹ کارڈنیشن کمیٹی اور ہرمکھ گنگاٹرسٹ کٹیایانی مندراوربھوت ناتھ مندر ککرن میں2005سے ہرسال سالانہ مہا یگیہ کااہتمام کیاجاتا ہے ۔آل پارٹیزمائیگرنٹ کارڈنیشن کمیٹی کے چیئرمین ونودپنڈتا نے کہا کہ ہم نے ہون کااہتمام کیا اورلوگوں کی بھاری تعدادنے اس میں شرکت کی ۔شردھالوئوں نے عالمی امن اورکشمیر میں امن کی بحالی کیلئے پرارتھنا کی ۔