تازہ ترین

ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی

10 جولائی 2019 (25 : 11 PM)   
(      )

محمد تسکین
بانہال // بانہال کے آرم ڈکہ تحصیل کھڑی میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے اور اسے زخمی حالت میں کھڑی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے کھڑی کنٹرول روم انچارج نجم الدین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بدھ کی شام منگت کے آرم ڈکہ علاقے میں ریچھ کے حملے میں عبدالغفار لون ولد محمد لون ساکنہ ارم ڈکہ اس وقت ریچھ کے حملے کا نشانہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ کوگوں نے شور سنکر زخمی عبدالغفار کو ریچھ سے چھڑا کر کھڑی کے ہسپتال منتقل کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ناچلانہ کے نزدیک سڑک نہ بشلڑی کے کنارے ایک غار میں ایک تیندوے نے دوبچوں کو جنم دیا ہے اور اس وقت ان کو وہاں سے نکلالنا یا بے ہوشی کا انجکشن دیکر پکڑنا خطرناک اور نوزائیدہ بچوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین چار دن پہلے تولد ہوئے اس مادہ تیندوے اور اس کے دو بچوں کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ وہ کسی انسان یا جنگلی جانوروں کا شکار نہ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت گزرنے کے بعد انہیں پکڑ کر دور جنگل میں چھوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔