بی جے پی ممبر شپ مہم لیزان کمیٹی کی ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے ساتھ ملاقات

11 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //بی جے پی ممبر شپ مہم کیلئے لیزان کمیٹی کا یہاں پرانی منڈی میں بدھ کے روز اولڈ سٹی بازا ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔ممبر شپ مہم نرائن سنگھ ،وی کے سنگھ ،ایچ ایس پمی پر مشتمل تھی۔اجلاس میں تمام ٹریڈرز ایسو سی ایشن نے بی جے پی ممبر شپ مہم میں ممبر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ۔انہوں نے دیگر لوگوں کو بھی اس مہم میں شامل کرنے اور انہیں ممبر بنانے کی بھی یقین دہانی کی۔دریں اثنا اجلاس میں شریک لوگوں نے متعدد مقامی مسائل بشمول پارکنگ ،ناکارہ اسٹریٹ لائٹس، بے قاعدہ بجلی کٹوتی ،لیڈیز کے لئے ٹائیلٹ،ٹریفک کے مسائل، اور پرانی منڈی پارک کی تجدید کاری کے مسائل ابھارے ۔لیزان کمیٹی نے ممبران کو یقین دلایا کہ وہ یہ مسائل جے ام سی کے ساتھ اُٹھائیں گے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں صدر اپر موتی بازار ٹریڈرز ایسو سی ایشن ہردیپ سنگھ ،رگھو ناتھ بازار بزنس میں ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر سریندر مہاجن، راج تلک روڈ ایسو سی ایشن کے صدر ومل گپتا، گلی کھلونیاں ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر بلویندر سنگھ ، لوئر موتی بازار کے صدر چندن گپتا، پہاڑان محلہ ایسو سی ایشن کے صدر انیل گپتا، لنک روڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر راجندر گپتا، پکا ڈنگا ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر ہریش گپتا، پرانی منڈی ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر سریندر مہاجن پٹیل بازار فتو چوگان ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر راجیش گپتا اور دیگر کمیٹیوں کے صدور بھی شامل تھے۔
 

تازہ ترین