دھرم پرچار سیوا سمتی کا امرناتھ لنگر11ویں روز میں داخل

11 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کا امرناتھ بھڈارا11ویں روز میں داخل ہواہے، جو ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے  جوش  وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتدا سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے گیارویں روز لنگر کا افتتاح بابا سدھ گوریا استھان کے مہنت جسویر داس جی مہاراج نے مہنت نریندر داس جی مہاراج اوراکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما ک موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے نویں روز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران  اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے برت رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے بتایا ہے کہ ڈوگرہ کلچر کی ’’اتتھی دیو بھوا‘ کی فلاسفی ہے اور سمتی کی جانب سے کی جا رہی کاوشوں سے سماج میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔جسویر داس جی مہاراج نے سالانمہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے پر عوام کی سراہنا کی۔بھنڈاارہ میں شرکت کرنے والوں میںرمیش چندر، روہت سینی، اجے کمار،راجیش ورما و دیگران بھی تھے۔
 

تازہ ترین