تازہ ترین

کشمیری نوجوانوں کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے : کویندر گپتا

11 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // بارہمولہ میں فوج کی بھرتی میں کشمیر کے بیروز گار نوجوانوں کی بھاری تعدا کا بھرتی ریلی میں شرکت کرنے سے عیاں ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے ذہنوں میں بدلائو آیا ہے کیونکہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ انکا مستقبل صیح فیصلہ لینے  اور ملک کی تعمیر نو میں محفوظ ہے۔ان باتوں کا اظہار ریاست کے سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے یہاں  گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے ستواری منڈل کے سنجے نگر میں ممبر شپ مہم کے دوران پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا بھاری تعدادمیں بھرتی ریلی میں شرکت کرنا اور ہند مخالف نعروں اور حرت کی جانب سے اکسانے والے نعروں کو نظر اندازکرنا بے شک ایک خوش آئندقدم ہے، جس سے یہ صاف ظاہر ہوا ہے کہ وادی کے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ جوان اب ان لوگوں کے بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔انہوں نے کہا وقت کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کے ذہنوں میں بھی بدلائو آیا ہے اور انہیں مفاد خصوصی کے ہاتھوں استحصال کرنے کا احساس ہوا ہے۔اوسامہ بن لادن کے جانشین ال زوبیری کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے نوجوانوں کو بھارت کے خلاف اکسانے اور انہیں بندوق اُٹھانے ک انکی کوششیں کامیاب نہیں ہو نگی۔انہوں نے کہا کہ کیمونکیشن کے کثیر ذرائع کے دور میں آئی ایس آئی ایس اور پاکستان کے ناپاک عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں اور کشمیر کا نوجوان خون خرابہ اور تباہی کے بجائے امن ، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔بی جے پی لیڈران بلدیو سنگھ بلاوریہ، ونے گپتا، ہربنس چودھری، نریند رکوکی، ساہل مہاجن ، ست پال چودھری، موہن لعل مینا ، پون سنگھ ، کے ایل شرما ، درشن ابرول، جیوتی دیوی، ریما سلاتھیہ، پیتامبر داس، پرمجیت سنگھ ،اور ششو سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔