تازہ ترین

سرینگر میں این آئی اے کے ہاتھوں محبوس آسیہ اندرابی کا رہائشی مکان سربمہر

10 جولائی 2019 (35 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح خاتون علیحدگی پسند لیڈر اور دختران ملت کی سربراہ، سیدہ آسیہ اندرابی کا رہائشی مکان سربمہر کردیا۔

صورہ علاقے میں 90فٹ پر واقع آسیہ کے مکان پر این آئی اے اہلکاروں نے آج صبح سربمہری کا نوٹس چپکا دیا۔

نوٹس پر متعلقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ'' مذکورہ جائداد کو کسی بھی طور منتقل یافروخت کرنے کی کوشش نہ کریں''۔

یہ احکامات این آئی اے کے اعلیٰ تحقیقاتی آفیسر،وکاس کٹھاریہ کی طرف سے جاری ہوئے ہیں اور اس پر درج ہے کہ سربمہری احکامات کی اجازت ریاستی پولیس کے سربراہ سے حاصل کرلی گئی ہے۔

آرڈر پر مزید لکھا ہے''اس گھر کو دختران ملت دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہی تھی''۔

یاد  رہے  کہ  آسیہ مبینہ  فنڈنگ  کیس میں دلی کے تہار جیل میں ایام اسیری کاٹ رہی ہیں جبکہ اُن کا شوہر، ڈاکٹر قاسم فکتو بھی طویل عرصہ سے عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔