تازہ ترین

مزید خبریں

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک

حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کا666واں عرس

خانقاہ معلی میں آج تقریب ہوگی 

سرینگر//حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ (فرزند حضرت شاہ ہمدانؒ) کا 666واں عرس مبارک آج یعنی بدھوار کو 6ماہ ذی القدبمطابق 10جولائی کو منایا جارہاہے۔ اس سلسلے میں سرینگر کے تاریخی خانقاہِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانیؒ میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ نمازِ ظہر سے قبل میرواعظ کشمیر اور بقعہ عالیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا ریاض احمد ہمدانی حضرت میر محمد ہمدانی ؒ کے تاریخ ساز اسلامی خدمات، علمی اور روحانی کمالات پر وعظ فرمائیں گے۔ نمازِ کے بعد حسب قدیم ختمات المعظمات، دورد و ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی جبکہ جمعہ کے حسب معمولات بھی انجام دیئے جائیں گے۔  تقریب کے سلسلے میں ریاست کے تمام خانقاہوں میں بھی مجالس کا انعقاد ہوگا۔خصوصاً خانقاہِ فیض پناہ ڈورو شاہ آباد، ترال، خانقاہِ اول وچی، سیر ہمدان، نوبرا، سوپور، کھاگ ، پانپور اور چرار شریف میں تقریبات ہونگی۔
 
 

منشیات اور حقوقِ خواتین

مولانا قانونگو روشنی ڈالینگے 

سرینگر// انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگوآج خانقاہ معلی میں منشیات اور حقوق خواتین کے موضوع پر بیان کرینگے۔ آج مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر میں بعد معمولات تانماز عصر مجلس وعظ کا انعقاد ہوگا جس میں مولانا خورشید احمد قانونگو ولادت باسعادت حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے والہانہ خراج عقیدت میں موجودہ سماجی مسائل بالخصوص منشیات و حقوق خواتین کے موضوع پر بیان کرینگے۔ واضح رہے سعادات اولیاء نہ صرف دینی ، روحانی ، تبلیغی ، ثقافتی و تہذیبی خدمات انجام دیئے بلکہ سماجی معاملات میں اہل کشمیر کیلئے ایک اہم رول ادا کیا۔ لہذا علمائے کرام بالخصوص ائمہ مساجد پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان موضوعات پر بھی عوام کے اندر بیداری کریں۔
 
 

تہاڑ جیل میں قیدکارکن کا والد فوت

تحریک حریت کی تعزیت پرسی 

سرینگر//تحریک حریت نے پچھلے 25برسوں سے تہاڑ جیل دہلی میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے جاوید احمد خان کے والد محمد شفیع خان کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ  1996 سے جاوید احمد خان جیل میں قید ہیںاور ان کے والد اپنے بیٹے کے انتظار کی حسرت میں ہی اس دنیائے سے رحلت کرگئے۔ اس سلسلے میں تحریک حریت کے صدر ضلع محمد رفیق اویسی اور محمد حسین فاضلی نے ان کے گھر  خانقاہ معلی جاکر تعزیت پرسی کی اور مرحوم کے لیے دُعائے مغفرت کی۔ اس دوران گنڈ کلن تحصیل کنگن کے رُکن تحریک حریت فاروق احمد کی والدہ کے انتقال پر صدرِ ضلع گاندربل بشیر احمد صوفی اور محمد امین اویسی نے کلن جاکر فاروق کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
 
 

پولیس سربراہ نے کرائم گیزٹ2018جاری کیا

سرینگر//پولیس ہیڈ کواٹرمیں ایک تقریب کے دوران جموں و کشمیر پولیس کرائم گزیٹ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعہ پر ڈی جی پی نے کرائم ہیڈ کواٹرس کو کرائم گزیٹ تیار کرنے کیلئے سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے  پولیس اہلکاروں کو جرائم اور جرائم کے رجحان کے بارے میں جانکاری فراہم ہوگی جو اُن کیلئے مستقبل کی حکمت عملی اپنانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔ اے ڈی جی پی کارڈنیشن اے کے چودھری ،اے ڈی جی پی ہیڈ کواٹرس اے جی میر، آئی جی پی کرائم ایس اے  مجتبی، اے آئز جی، ریاس محمد بٹ،  مبشر لطیفی،  دلیپ کمار ، منوج کمارکے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ 
 
 
 

کرن نگر پولیس تھانہ میں عوامی دربار 

سرینگر// کرن نگر پولیس تھانہ میں پولیس پبلک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ ایس ایچ او کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ میں معزز شہریوں ، گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلر اور مقامی تاجر انجمن سے وابستہ زعماں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران کئی اہم مسائل پر گفت وشنید ہوئی۔ پولیس آفیسر نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ میٹنگ میں شریک لوگوں نے سماجی بدعات اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے چلائی جارہی مہم کی سراہنا کی۔