پریس کالونی میں کنٹریکچول لیکچراروں کا احتجاج

گورنر سے مستقل کرنے کی مانگ ، پولیس نے پیش قدمی سے روکا

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// کنٹریکچول لکچراروں نے احتجاج کرتے ہوئے انکی ملازمت کو مستقل کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی گورنر کو معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ پریس کالونی لالچوک میں 10+2 کنٹریکچول لکچرار جمع ہوئے اور اور نعرہ بازی کرنے لگے۔احتجاجی مظاہرین میں خواتین لکچرار بھی شامل تھیں۔مظاہرین نے مولانا آزاد روڑ کی طرف پیش قدمی کی اور پوریس کالونی پہنچے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات کو گورنر تک پہنچائیا جائے تاکہ انکا ازالہ ہوسکے۔ مطاہرین کا کہنا تھا کہ وہ روز دور دراز علاقوں سے احتجاج کی غرض سے سرینگر پہنچتے ہیں تاہم انکے مطالبات کی طرف کوئی بھی دھیان نہیں دیاجاتا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ لکچراروں کو7برسوں کے بعد مستقل کیا جائے گا،تاہم یہ صرف کاغذات تک محدود رہا،اور زمینی سطح پر کچھ دیکھنے کو نہیں ملا۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے،اور انکی صدائیں بھی صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہے۔
 

تازہ ترین