شہر خاص میں بجلی اور پانی کی قلت | انتظامیہ شکایات کا ازالہ کرے: ساگر

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //نیشنل کانفرنس جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے شہر خاص کے آرم مسجد، بابہ ڈیمب، خانیار، روزہ بل اور بنگلہ دیش سمیت درجنوں علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران لوگوں نے ساگر کو مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ لوگوں نے جگہ جگہ پر پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، بجلی کی آنکھ مچولی، صحت و صفائی کا فقدان اور ضروریاتِ زندگی کی عدم فراہم سے متعلق شکایات کیں۔ ساگر نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقعے پر متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے ان کا سدباب کرانے پر زوردیا۔ اس کے علاوہ لوگوں نے شکایت کی کہ پارکوں اور کمیونٹی ہالوں کی دیکھ ریکھ صحیح ڈھنگ سے نہیں کی جارہی ہے، جس سے اس عوامی سرمایہ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوںنے انتظامیہ پر زور دیا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور کمیونٹی ہالوں کے علاوہ پبلک پارکوں کی دیکھ ریکھ صحیح ڈھنگ سے کی جائے۔انہوں نے محکمہ بجلی پر زور دیاکہ بجلی کی سپلائی پوزیشن میں بہتری لائی جائے اور صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے۔ساگر نے پی ایچ ای محکمہ کے حکام سے بھی اپیل کی کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی ہر سطح پر یقینی بنائی جائے۔
 
 

تازہ ترین