تازہ ترین

سیلابی صورتحال کا خطرہ | نوشہرہ میں عوام کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ انتظامیہ نے شدید بارشوں کے پیش نظرلوگوں کو سیلابی صورتحال کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہر ہ کے دفتر سے جاری ہوئے نوٹس کے مطابق پیر پنچال خطے میں ہورہی شدید بارشوں کی وجہ سے دریائوں اور نالوں میں تغیانی آسکتی ہے اس لئے لوگ ندی نالوں سے دور رہیں ۔اس وارننگ کے ذریعہ بتایاگیاہے کہ راجوری نوشہرہ سے ہوکر پاکستان بہنے والے مناور دریا میں سیلابی ریلہ کبھی بھی آسکتاہے لہٰذا ندی نالوں کے کنارے پر آباد لوگوں کو مشورہ دیاجارہاہے کہ وہ سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر محفوظ مقامات کا رخ کریں ۔انتظامیہ نے پولیس ورضاکارتنظیموں کو بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔