ڈوگرہ صدر سبھا کے صدرکا ضلع رام بن کا دورہ

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // ڈگرہ صدر سبھا کے صدر و سابقہ وزیر گلچین سنگھ چاڑک نے سبھا کے دیگر ممبروں کے ہمراہ ضلع رام بن کا دورہ کیا ۔ایک پریس بیان کے مطابق چاڑک نے وہاں چندر کوٹ میںزیر قیادت صدر ڈوگرہ صدر سبھا رام بن دھرم چند ایک اجلاس کا اہتمام کیا ،جس میں سرپنچوں ، پنچوں ،لمبر داروں ،چوکیداروں و دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔مقررین نے علاقہ کے اہم مسائل کو اجا گر کرتے ہوئے ہائی اسکول چندر کوٹ کا درجہ بڑھاکر اسے ہائر سیکنڈری سکول بنانے کا مطالبہ کیا۔کیونکہ علاقہ کے15کلو میٹر میں کوئی ہائر سیکنڈری اسکول نہیں ہے ،رام بن کے ضلع ہسپتال کی کارکردگی کا ذخ رکرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں طبی عملہ و ٹیکنشنوں کی کمی ہے۔انہوں نے ضلع ہسپتال میں تمام سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میسرز گاموں انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے تعینات کئے گئے مقامی سب کنٹریکٹروں کوادائیگی نہیں کی گئی ہے،جس سے علاقہ کے عوام کو پریشانیاں ہو رہی ہیں۔مقررین نے بغلہار پروجیکٹ میں وعدے کے تحت ملازمت فراہم  نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا او رپورے جھیل والے علاقہ کو ایک عظیم سیاحتی مقام بنانے کا مطالبہ کیا ۔اجلاس میں اپنا نقطہ و نگاہ پیش کرنے والوں میںسابقہ سرنچ دھرم چند، کنٹریکٹر سلام دین، ریٹائرڈ پرنسپل محمد شکیل احمد، ،سرپنچ محمد شرف لون ،کلجیت چند و دیگران شامل تھے۔
 

تازہ ترین