تازہ ترین

شیو سینا کے ریاستی صدر انتقال کر گئے

پارٹی کی جانب سے تعزیتی اجلاس کا اہتمام

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے ریاستی صدر ڈمپی کوہلی اچانک ا نتقال کر گئے ۔اس سلسلہ میں پارٹی کے دفتر پر ایک تعزیتی اجلاس زیر قیادت جنرل سیکرٹری منیش ساہنی منعقد کیا گیا، جس میںپارٹی کے تمام رہنمائوں نے کوہلی کے بے وقت موت پر دکھ کا اظہار کیا اور ایشور سے پرارتھنا کی کہ مرحوم کے روح کو شانتی نصیب ہو ۔مرحوم کو خراج عقیادت ادا کرنے کے لئے اجلسا میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے کہاکہ ڈمپی کوہلی نے ہمیشہ سے ہی جموں کے لوگوں کیلئے آواز اُٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایسے لیڈر کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔انہوں نے کجوہلی کو ایک بے خوف لیڈر قرار دیا ،جن کی قیادت میں پارٹی نے پہلی مرتبہ جموں میں لوک سبھا انتخابات میں شرکت کی۔تعزیتی اجلاس میں سرجیت سنگھ، اشونی گپتا، یش پال کھجوریہ، میناکشی چھبر، راج سنگھ ، راجیو سلاٹا، سنجیو کمار، رمیش گپتا،  وکاس دیوان، بلونت سنگھ ، سکندر سنگھ ، دلجیت سنگھ ، گنیش لعل،منگو رام ،ارجن کمار،سنی سنگھ ، پنکج ساہنی ۔سنجیو سودن و دیگران نے بھی شرکت کی۔