بنی کے دولہ علاقہ میں 40دن سے بجلی غائب

مقامی لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حافظ قریشی
 کٹھوعہ //بنی کا علاقہ کا دولہ میں پچھلے چالیس دن سے سے بجلی غائب ہے جس کے چلتے مذکورہ گاؤں کے لوگوں کو کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی بار محکمہ بجلی کو اس بارے میں میں آگاہی کرائی گئی کہ مذکورہ علاقے کا کا ٹرانسفارمر آج سے  چالیس دن پہلے خراب ہو گیا ہے جس کو جلد از جلد مرمت کیا جائے لیکن اتنے دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک ٹرانسفارمر کو کو مرمت نہیں کیا گیا جس کے باعث میں میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کا کہاکہ بنی کا بے حد خوبصورت علاقہ دولہ جہاں پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں یہاں سیاح دولہ ماتا مندر میں درشن کرنے کے لئے آتے ہیں اور اس بار بھی ہزاروں کی تعداد میں یہاں سیاح مندر کے درشن کر نے کے لئے آرہے ہیں اور بجلی نہ ہونے کے وجہ سے سیاحوں کو بھی مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہی مقامی لوگوں کا کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ بجلی کو ٹس سے مس نہیں ہے کہا کہ محکمہ بجلی خرگوش کی نیند سو رہا ہے اور جسکے باعث میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ گاؤں کے لوگ اندھیرے میں ہی زندگی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہا کہ بجلی ملازمین کو  لاکھوں کہ حساب سے سرکار تنخواہیں دیتی ہے   لیکن یہاں  ایسا لگتا ہے کہ ملازمین  اپنی عیش پرستی میں مصروف ہیں اور علاقے  میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے میں ناکام ثابت  ہو رہے ہیں انہوں نے  ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا کہ ایسے ملازمین  کو یہاں سے منتقل کیا جائے  اور یہاں نئے ملازمین کو تعینات کیا جائے  تاکہ علاقے کے لوگوں کو بنیادی جیسی سہولیات بجلی پانی دینے میں کارگرد ثابت ہوں  کہا کہ اگر محکمہ بجلی کی جانب سے جلد از جلد بجلی کی سپلائی کو بحال نہیں کیا گیا  تو وہ  احتجاجی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کے نتائج بعد میں اچھے نہیں ہوں گے

تازہ ترین