تازہ ترین

بنگال کانگریس کے صدر سومن مترا مستعفی

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کلکتہ//کانگریس میں استعفیٰ کا دور جاری ہونے کے درمیان بنگال کانگریس کے صدر سومن مترا نے ریاستی کانگریس کے صدارت کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔سومن مترا نے منگل کو پارٹی اعلیٰ قیادت کو استعفیٰ سونپتے ہوئے انہوں نے بنگال میں کانگریس کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب راہل گاندھی نے خود ہی پارٹی صدارت کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے توپھر وہ اس عہدہ پر کیسے رہ سکتے ہیں۔انہوں نے پارٹی سے جلد سے ریاستی صدر کے عہدہ کیلئے کسی قابل لیڈر کا انتخاب کرنے کو کہا ہے ۔سومن مترا نے کہا اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ نتائج آنے کے بعد ہی میں نے اگلے دن ہی ریاست میں کانگریس کی کراری شکست کیلئے اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی صدر ہونے کی حیثیت سے اس شکست کیلئے میں ذمہ دارہوں۔دودن قبل سومن مترا نے دہلی میں بنگال کانگریس کے انچارج گورو گگوئی سے ملاقات کی تھی۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے سومن مترا کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں اپنے عہدہ پر قائم رہنے کو کہا گیا تھا۔خیال رہے کہ 2014میں کانگریس نے چار سیٹوں پرکامیابی حاصل کی تھی مگر اس مرتبہ کانگریس کو صرف دو سیٹوں پر ہی کامیابی ملی اور مرشدآباد، جنگی پور، مالدہ شمال اور رائے گنج جیسی روایتی سیٹیں جہاں کانگریس بہت ہی مضبوط تھی وہاں بھی کانگریس کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔مجموعی طور پر کانگریس کا ووٹ فیصد بھی گھٹ کر 6فیصد تک پہنچ گیا۔یواین آئی