کانگریس کا باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

10 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بنگلورو// کرناٹک میں کانگریس نے اپنے 10 باغی ممبران اسمبلی کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے اسمبلی کے اسپیکر رمیش کمار کے سامنے عرضی دائر کرکے انہیں انسداد دل بدل قانون کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس قانون سازوں کی منگل کو اسمبلی میں ہوئی میٹنگ یہ فیصلہ کیا گیا۔ کانگریس نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے والے 10 ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر سدارمیا نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ اسمبلی اسپیکر کے سامنے ایک عرضی دائر کی جائے گی جس میں ان سے آئین کی 10ویں شیڈولڈ کے تحت پارٹی کے 10 ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ کانگریس کی جانب سے وہپ جاری کرنے کے باوجود پارٹی کے دس باغی ممبران اسمبلی نے قانون سازوں کی میٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یہ سبھی ممبران اسمبلی اس وقت ممبئی میں موجود ہیں۔اگر اسپیکر اس قانون کے تحت فیصلہ لیتے ہیں تو کانگریس کے 10 ممبران اسمبلی پر چھ برسوں کے لئے انتخابات لڑنے کی پابندی لگ سکتی ہے ۔کانگریس کے 10 اور جنتا دل (سیکولر) کے تین ممبران اسمبلی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے جس کی وجہ سے 13 ماہ پرانی کانگریس۔جنتا دل (ایس) حکومت پر خطرات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔یو این آئی
 

تازہ ترین