ہمہامہ میں قائم مولانا آزاد اردو یونیورسٹی

سائنس کالج میں لڑکوں کیلئے داخلہ کا آغاز

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
سری نگر// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ہمہامہ میں یونیورسٹی کے آرٹس اینڈ سائنس کالج میں نئے تعلیمی سال سے لڑکوں کو بھی ریگولر کورسز میں داخلہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خواہشمند طلباء و طالبات اردو، انگریزی، اسلامک اسٹیڈیز، معاشیات میں ایم اے کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں جس کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 24 تا 29 جولائی 2019ء داخلہ پورٹل کھلا رہے گا۔ 31 جولائی کو اسناد کی جانچ، فیس کی ادائیگی اور برسر موقع داخلہ کا عمل ہوگا۔اردو یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمہامہ میں واقع آرٹس اینڈ سائنس کالج جو طالبات کے لئے مخصوص تھا، میں امسال سے لڑکے بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ’ہمارے پاس بہت سارے خواہشمند طلباء درخواست لیکر آئے کہ آرٹس اینڈ سائنس کالج میں مخلوط تعلیم کی اجازت دی جائے تاکہ وہ بھی کالج میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، اس کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی حکام نے کالج میں نئے تعلیمی سال سے خالی نشستوں کی صورت میں لڑکوں کو داخلے دیئے جانے کی گنجائش رکھی ہے'۔دریں اثنا یونیورسٹی ہیڈکوارٹر حیدرآباد سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق آرٹس اینڈ سائنس کالج فار ویمن، بڈگام میں نئے تعلیمی سال سے مخلوعہ نشستوں کی صورت میں لڑکوں کو داخلے دیئے جانے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ایک اعلامیہ کے بموجب امسال کالج میں داخلوں کے دوسرے مرحلے میں 24 تا 29 جولائی 2019ء داخلہ پورٹل کھولا جائے گا۔ میرٹ لسٹ 30 جولائی کو جاری ہوگی جس میں تمام درخواست گزار طالبات کے داخلے کے بعد مخلوعہ نشستوں پر طلباء کو برسر موقع داخلہ دیاجاسکتا ہے۔خواہشمند طلباء  و طالبات اردو، انگریزی، اسلامک اسٹیڈیز، معاشیات میں ایم اے کورسس میں درخواست دے سکتے ہیں۔ 31 جولائی کو اسناد کی جانچ، فیس کی ادائیگی اور برسر موقع داخلہ کا عمل ہوگا۔
 

تازہ ترین