تازہ ترین

کرناہ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیرکا معاملہ

کارڈی نیشن کمیٹی کی آج سے سہ روزہ بھوک ہڑتال

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
 سرینگر//کرناہ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کو لیکر ایک بار پھر ٹنل کارڈی نیشن کمیٹی نے احتجاجی راستہ اختیار کرنے کی دھمکی دی ہے اور آج سے ہی 3روزہ بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کرناہ میں کل اس سلسلے میں کمیٹی کے صدر ولی احمد قریشی کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقے کی تعمیر وترقی کے علاوہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کو زیر غور لایا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ انہیں بار بار یقین دلایا جاتا ہے کہ شاہراہ پر ٹنل تعمیر ہوگی لیکن اس سلسلے میں کوئی بھی پیش رفت نہیں دیکھنے کو نہیں ملتی ہے اور نتیجے کے طور پر لوگوں کو خصوصاً سردیوں میںگونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ 9 سے 11جولائی تک وہ بھوک ہڑتال پررہیںگے اور اگر اس دوران انتظامیہ کی جانب سے انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی تو ہڑتال میں شدت لائی جائے گی  ۔