تازہ ترین

ڈاکٹر حنا بٹ کاخودروزگار یونٹ قائم کرنے پر زور

ہرن سویبگ میںکھادی بورڈسکیموں کے بارے میں جانکاری دی

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
بڈگام//وائس چیرپرسن جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج ضلع بڈگام کے ہرن سویہ بُگ کا دورہ کرکے لوگوں کو مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوںنے مقامی لوگوں کو بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہیں اپنے خودروزگار یونٹ قائم کرنے پر زوردیا۔وائس چیرپرسن نے کے وی آئی بی کے ضلع افسران کو لوگوں کے ساتھ رسائی کے دوران انہیں بورڈ کی مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگ ان آمدن بخش سکیموں سے استفادہ کرسکیں۔مقامی لوگوں نے وائس چیر پرسن کو بتایا کہ علاقے میںہزاروں کی تعدادمیں دستکار مختلف دستکاری شعبوں سے وابستہ ہیں۔انہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دستکاروں اور سیلپ ہیلپ گروپس کی نشاندہی کرکے اُن کے لئے روایتی دستکاری کے کاموں کا فروغ یقینی بنائیں ۔انہوںنے دستکاروں کی ترقی کے لئے انہیں سنگل روف کے تحت سہولیات فراہم کرنے پر زوردیا تاکہ انہیں مالی طور بااختیار بنایاجاسکے۔