تازہ ترین

بانڈی پورہ کے متعدد دیہات بنیادی سہولیات سے محروم:ایڈوکیٹ نظیر ملک

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے شمالی زون سیکریٹری ایڈوکیٹ نظیر احمد ملک نے بانڈی پورہ کے اجس، آرہ گام،چھانہ دجی ،آٹھوتو،پانارچکریشی پورہ،ارن درد پورہ،سملر،سریندر،لہروال پورہ،ملنگام ،لانکریشی پورہ،بوٹھواورگجر پتی آرہ گام سمیت دیگر کئی دیہات میں لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کیا۔انہوںنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گائوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے سبب لوگ گو نا گوں مشکلات کا شکار ہیں ۔اپنے ایک بیان میںملک نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دیہات میں تعمیر و ترقی تو دور کی بات ،یہاں لوگ پینے کے صاف پانی ،طبی سہولیات ،بجلی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے عوام کویقین دلایا کہ نیشنل کانفرنس عوام کو بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے لئے بھرپور محنت کرے گی ۔انہوںنے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ایسے تمام ترقیاتی کاموں کی جانچ کروائیں جن کو عملانے کے دعویٰ کئے گئے ہیں۔