تازہ ترین

وسن گاندربل میںنالۂ سندھ کے کناروں کو ملکیت میں بدلنے کا انکشاف

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
گاندربل//وسن گاندربل میں نالہ سندھ کے کناروں پر واقع سرکاری اراضی کوملکیتی اراضی میں بدل کر لاکھوں روپئے میں فروخت کی گئی۔اس سلسلے میں6 کنال 14 مرلہ خسرہ نمبر 59 جبکہ 10کنال9مرلہ خسرہ نمبر 60 کے تحت ریونیو ریکارڈ میں درج ہے ۔40 کنال اراضی کی تاربندی کرکے محکمہ مال اورخود غرض عناصر نے 20 کنال سے زائد کنال کے فرضی کاغذات بناکر فروخت کردیا ہے۔اتنا ہی نہیںنالہ سندھ کے کنارے پر واقع اریگیشن اور دفعہ 4 کے تحت 23 کنال زمین پرغیر قانونی طور رات کے دوران مٹی ڈالکر قبضہ جمایا جارہا ہے اور راتوں رات ہی کنکریٹ دیوار کھڑی کردی گئی ۔سرکاری اراضی کواس طرح ملکیتی زمین میں بدلنے کیلئے محکمہ مال کے ملازمین پر بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ایسی ہی صورتحال پرنگ کنگن میں بھی ہے جہاں سرکاری اراضی کو ملکیت بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کا تخمینہ کم کرکے سرکاری خزانہ عامرہ کو لاکھوں روپے کا چونا لگادیا ہے۔ اس بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی اور ملوثین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔