تازہ ترین

دوردپورہ میں فوج کے اہتمام سے والی بال کا دوستانہ میچ

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
  سرینگر//نوجوانوں کواپنے اندرچھپے صلاحیتوں کواُجاگر کرنے کاموقعہ فراہم کرنے کیلئے فوج نے بانڈی پورہ میں دردپورہ میں لڑکوں کیلئے ایک دوستانہ والی بال میچ کااہتمام کیا۔مقامی لڑکوں نے اس میچ کے دوران اپنی بھرپور صلاحیتوں کاپرجوش مظاہرہ کیا۔20 لڑکوں نے اس میچ میں حصہ لیا۔میچ دیکھنے کے لئے ،مقامی لوگو ں اور نوجوانوں کی خاصی تعداد میدان میں موجودتھی ۔تمام مقامی لوگ فوج کی اس کاوش سے خوش نظر آرہے تھے اور انہوں نے فوج سے درخواست کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کااہتمام جاری رکھا جائے ۔اس سے فوج اور مقامی لوگوں کے درمیان روابط میں استحکام پیدا ہوگا۔