تازہ ترین

ایک ساتھ رنگ منڈل… منڈے سیرئیز کے سلسلہ میں ڈرامہ’’خبر دار ‘‘پیش کیا

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں //ایک ساتھ رنگ منڈل نے منڈے سیرئیز کے سلسلہ میں جھگی جھونپڑی جانی پور پلوڑہ میں ڈرامہ’’خبر دار ‘‘پیش کیا ۔ڈرامہ میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما میں ہمارے بچت متعدد انفکیشن سے متاثر ہوجا تے ہیں۔ایسا اسلئے ہوتا ہے کہ ہم اپنے کنبہ کے تئیں حفظان صحت میں چوکس نہیں ہیں۔ڈرامہ میں ایسی ہی صورتحال پیش کی گئی ہے ،جو کہ ہماری خراب صحت کی ذمہ وار ہے۔ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے ہام اپنے کمروں ور صحن میں کوڈا کرکٹ اکٹھا کرتے ہیں ،جو بارش کے پانی سے تتر بتر ہوتا ہے اور بچوں میں بیماریاں پھیلاتا ہے۔اس طرح سے اس ڈرامہ کے ذریعہ سے لوگوں کو اپنے بچوں کو صحت مند بنانے اور بیماریوں سے دور رکھنے کے متعدد تدابیر دکھائے گئے ہیں۔ڈرامہ میں گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو بھی دکھایا گیا ہے اور ان سے محفوظ رہنے کے طریقے بھی سمجھائے گئے ہیں۔ڈرامہ میں ہیپی گپتا، راجد مڈ، اشوک شرما ، کنو شرما ، کینو، کلجیت سنگھ اور وجے م،لا جیسے کلاکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔سامعین نے ڈرامہ کو بہت ہی پسند کیا اور اس دلیل کی کافی ستائش کی۔