تازہ ترین

آگرہ میں خوفناک سڑک حادثہ

بس میں سوار 29افراد کی موت،18زخمی

9 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 آگرہ/لکھنؤ// اترپردیش کے ضلع آگرہ میں پیر کو علی الصبح لکھنؤ سے دہلی جارہی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہوکر یمنا۔ایکسپریس وے پر جھرنا نالے میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار 29مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 18 زخمی ہوگئے ۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی بہتر علاج و ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلی نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 5۔5 لاکھ روپئے مالی امداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ببلو کمار نے بتایا کہ لکھنؤ سے دہلی جارہی اودھ ڈیپو کی جن رتھ ڈبل ڈیکر بس اعتماد پور علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر علی الصبح تقریبا ساڑھے چار بجے بے قابو ہوکر جھرنا نالے میں پلٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 29 لوگوں کی موت ہوگئی۔مہلوکین میں 27 مرد ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے ۔  انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس اور سبھی افراد کو نالے سے نکال لیا گیا ہے نالے میں ابھی تلاش جاری ہے کہ کہیں کوئی مسافر یا ان کا سامان نالے میں تو نہیں رہ گیا ہے ۔حادثے میں زخمی 18 افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت کافی نازک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت کرائی جارہی ہے ۔پہلی نظر میں یہ حادثہ ڈرائیور کو جھپکی آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ ڈرائیور کو جھپکی کی وجہ سے بس بے قابو کر پل کی ریلنگ توڑ کر تقریبا 50 فٹ نالے میں جاگری۔ مسٹر کمار نے بتایاتمام ہی مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں اور اس کے لئے ڈاکٹروں کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یواین آئی
 

مودی ، شاہ نے افسوس کا اظہار کیا

لکھنؤ//وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں 29لوگوں کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘اترپردیش کے آگرہ میں ہوا سڑک حادثہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے ۔جن لوگوں نے اس حادثے میں اپنوں کو کھویا ہے ان کے تئیں گہری تعزیت ظاہر کرتا ہوں۔میں زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتاہوں۔ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ متاثرین اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کررہی ہے ۔’’ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔انہوں اپنے ٹویٹ میں کہا،‘‘میں یمنا ایکسپریس وے میں ہوئے حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتاہوں اور امید کرتا ہوں کہ زخمی افراد جلد صحت مند ہوجائیں ۔’’ اترپردیش کے گورنر رام ناک،وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ،سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ،ریاست کے وزرا اور بی جے پی لیڈروں نے بھی آگرہ میں سڑک حادثے میں 29لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اترپردیش سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس پیر کی صبح تقریباً چار بجے آگرہ کے پاس یمنا ایکسپریس وے پر جھرنا نالے میں گرنے سے 29لوگوں کی موت ہوگئی اور 20 لوگ زخمی ہوگئے تھے ۔یواین آئی
 

صدر کا آگرہ بس حادثے پر اظہار رنج

نئی دہلی// صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے اترپردیش کے آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر زبردست بس حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحیابی کی دعا کی ہے ۔ یہ بس حادثہ پیر کی صبح آگرہ کے اعتماد پور علاقے میں پیش آیا جس میں 29 لوگوں کی موت ہوگئی اور 18 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔  صدر کووند نے کہا کہ انہیں اترپردیش کے آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر ہوئے اس حادثے کے بارے میں پتہ چلنے پر بہت دکھ ہوا۔ ریاستی حکومت متاثرین کی مدد کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھا رہی ہے ۔ سوگوار کنبوں کے تئیں انہوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحیابی کی دعا کی ۔یو این آئی