تازہ ترین

’صاحب انٹر نیشنل ‘ شو روم میں منفرد بیڈ کی نمایش

6 جولائی 2019 (48 : 10 PM)   
(   عکاسی: مبشرخان    )

نیو ڈسک
سرینگر//شہر میں فرنیچرکے مشہور شوروم ’صاحب انٹر نیشنل ‘ حیدر پورہ لوگوں کا ایک پسندیدہ شو روم بن گیا ہے جہاں اعلیٰ قسم کی لکڑی سے بنے فرنیچر کا سامان ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہے ۔20,000 مربع فٹ پر پھیلے اس شو روم میں کلLeather Massager Bed اور دیگر سامان کی نمایش ہوئی ۔اس موقعہ پر صاحب گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹرشیخ شوکت نے کہا کہ یہ بیڈ انٹرینٹ پر وائریل ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیا کہ اس بیڈ کو بنایا جائے اور ہم نے ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کا اشتراک حاصل کرکے اسے یہاں متعارف کرایا ۔1,49,990روپے کی قیمیت والے اس بیڈ کی منفرد خصوصیات ہیں اور اس کے ساتھ کئی چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔منعقدہ تقریب پر کشمیر اکنامک الائنس کے چیرمین حاجی یاسین خان ،کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق ،ایف سی آئی کے کے صدر اشرف میر کے علاوہ کئی دیگر شخصیات موجود تھیں ۔انہوں نے شو روم کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ایک ہی چھت کے نیچے اب یہاں کے لوگوں کی سامان دستیاب رہے گا ۔