تازہ ترین

گورو ہر گوبند جی کا 424 واں پرکاش اتسو جوش و خروش سے منایا گیا

جموں میںگورودوارہ گورو نانک دیو جی ،چاند نگر میںسب سے اہم تقریب کا اہتمام

6 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //  ملک بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں بھی گوروہر گوبند جی کا 424 واں پرکاش اتسو جوش و خروش سے منایا گیا ۔ جموں میں بھی اس سلسلہ میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں گورو دوارہ یاد گار سری گورو نانک دیو جی ،چاند نگر میں شان و شوکت و مذہبی جوش کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس کا اہتمام ضلع گورو دوارہ پربندھک کمیٹی نے کیا تھا ۔تقریب میں ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے سنگت  نے بھاری تعداد میںشرکت کی اور گورو صاحب کے آشیر واد حاصل کئے۔ریاست اور بیرون راست کے معزز پرچارکوں اور راگی جتھوں نے تقریب میں شرکت کرکے مذہبی خطبہ دیکر گوربانی و کیرتن کیا۔مقررین نے گورو ہر گوبند صاحب کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔بھائی سکھونت سنگھ ،حضوری راگی ،سری دربار صاحب ،امرتسر ،بھائی پرویندر سنگھ ،ڈی جی پی سی جموں ، بھائی رندھیر سنگھ ڈی جی پی سی جموں ،کویشری جتھا بی بی دیویندر کور خالصہ ،بھائی سرجیت سنگھ وارث ،بین الاقوامی دادھی جتھا نے بھی کیرتن کیا۔مقررین نے کہا کہ گورو ہر گوبند سنگھ کو سکھوں میں فوجی کا عمل متعارف کرنیپر احترام سے یاد کیا جاتا ہے،جنھوں نے سکھوں کے بہت ہی متبرک مقام اکال تخت کی تعمیر کی۔انہوں نے اسے ایک سپاہی،سنت اور ظالم لوگوں کا دشمن قرار دیا ۔صاحب زادہ ججھر سنگھ مشنری کالج ، روپڑکے پرنسپل بھائی بلجیت سنگھ جی اور سمبل جموں کے بھائی اجیت پال سنگھ نے بھی مذہبی خطبہ دیا ۔ اس موقعہ پر ایچ ایس رینہ نے مول ناناک شاہی کلینڈر 2003کی اہمیت بیان کی۔ریاستی گورودوارہ پربندھک بورڈ کے چئیر مین ایس ٹی ایس وزیر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنگت کو اس پرو کی مبارک باد دی۔ڈی جی پی سی جموں کے صدر ایس جگجیت سنگھ نے تمام زائرین اور سنگت، سیوا داروں اور انتظامیہ کا انکے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔